بجلی بحران:سوئی سدرن کے الیکٹرک کو گیس فراہم کرے گی، وزیراعظم

کراچي :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کے اليکٹرک اور سوئي سدرن کے درميان مسائل حل کراديے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں بجلی بحران سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سے جتنی گیس کی کےالیکٹرک کوضرورت ہوگی سوئي سدرن فراہم کرے گا۔چوری کی بجلی استعمال کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہر ميں جہاں بجلي چوري ہوگي وہاں لوڈشيڈنگ ہوگي۔

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ کے اليکٹرک اورسوئي سدرن کےمسائل حل ہوگئے ہیں، آج کےالیکٹرک کوگیس مل جائےگي۔ انہوں نے کہا کہ جتنی گیس کی کےالیکٹرک کوضرورت ہوگی فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچي ميں بجلي بھي ہوگي اورپاني بھي ہوگا۔ سندھ حکومت کوگرين بسيں دينےکیلئے بھی تيارہيں۔

load shedding

power theft

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div