بجلی بحران؛وزیراعظم اہم اجلاس کیلئے کراچی پہنچ گئے

کراچی:وزيراعظم شاہد خاقان عباسي ايک روزہ دورے پر کراچي پہنچ گئے ۔ سي پيک سيمينار ميں شرکت کے علاوہ شہر ميں بدترین لوڈشیڈنگ کے معاملے پرکابینہ کمیٹی برائے توانائی کے خصوصي اجلاس کي صدارت کريں گے۔

کراچی میں بجل بجلی بحران کے حل کے لیے وزیراعظم آج کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں کے اليکٹرک ايشو کےايک نکاتي ايجنڈے پر غور کيا جائے گا۔

گورنرہاؤس کراچی میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی بحران سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس سے بھی اس حوالے سے رپورٹس طلب کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی میں ہی موجود ہیں۔

load shedding

power crisis

Water crisis

KWSB

E-Electricity

Tabool ads will show in this div