کراچی میں بجلی بحران:وزیراعلیٰ کووفاقی وزیرتوانائی کا دوسراخط

رپورٹر: وہاب کامران

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی میں طويل لوڈشيڈنگ کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دوسرے جوابی خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ کراچی واٹربورڈ کوواجب الادا رقم کی ذمہ داری حکومت سندھ پرہے۔ صوبائی حکومت واجبات کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ واٹر بورڈ صوبائی حکومت کا ادارہ ہےاوراداروں کے واجبات صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اویس لغاری نے یہ بھی واضح کیا کہ نیپرا وفاق کا نہیں ،قومی ادارہ ہے جس میں سندھ کی نمائندگی بھی شامل ہے۔

خط میں کراچی والوں کو 660 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

cm sindh

Loadshedding

MURAD ALI SHAH

water board

owais leghari

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div