ایم کیو ایم پی آئی بی کا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کیخلاف احتجاج کا اعلان
کراچی : ايم کيو ايم پی آئی بی نے بھی کے اليکٹرک اور واٹربورڈ کیخلاف طبل جنگ بجاديا، ڈاکٹر فاروق ستار نے احتجاج کا اعلان کرديا۔
جماعت اسلامی اور پاک سرزمین پارٹی نے جمعہ کو کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان (بہادرآباد گروپ) بھی میدان میں آگیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کیخلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ يہ کراچی والوں کی زندگی اور موت کا سوال ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان (بہادرآباد گروپ) کے سربراہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کی دھمکی دے دی، انہوں نے کہا کہ کراچی کو کربلا بنانے والو ڈوب مرو، ہر سال کہا جاتا ہے کہ اگلے سال لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، ہر سال پہلے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔