وی آئی پیز کی سیکیورٹی پر مامور 4610 پولیس اہلکار واپس

لاہور : سپريم کورٹ کے حکم پر وی آئی پی شخصيات کی سیکيورٹی پر مامور 4610 اہلکار واپس بلوالئے گئے، حکام کہتے ہيں پروٹوکول نفری واپس بلانے کيلئے فہرستيں بنارہے ہيں۔

سپریم کورٹ پاکستان نے 1853 سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات سمیت غیر متعلقہ افراد سے سرکاری پروٹوکول واپس لینے کا حُکم نامہ جاری کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے 4 ہزار 610 اہلکاروں کو واپس بُلا لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے اعداد و شمار بتارہے ہيں کہ 29 سیاستدانوں کی سیکیورٹی پر مامور 1347 اہلکار واپس بلوائے گئے جبکہ 527 سول و پوليس افسران کی حفاظت پر مقرر 1074 اہلکار ديگر کاموں کی طرف لوٹ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ماتحت عدلیہ کے 469 افسران کی سیکيورٹی پر لگے 626 اہلکار بھی پروٹوکول سے ہٹالئے گئے جبکہ 250 مذہبی شخصيات کے پروٹوکول پر تعينات 296 اور 23 وکلاء کی حفاظت پر مامور 39 اہلکاروں سے کہہ ديا گيا کہ واپس آجائيں۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 33 سابقہ آئی جیز اور پولیس آفیسرز کی حفاظت پر مامور اہلکار بھی واپس بلا لیے، بیورو کریٹس، میڈیا نمائندوں اور سویلینز کی سیکیورٹی سے بھی 53 اہلکاروں کو واپس بلالیا گیا، بغیر اجازت غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے تعینات 3 اہلکار بھی بلالئے گئے۔

خيبرپختونخوا کے 22 اضلاع سے مجموعی طور پر 1769 افراد سے نفری واپس ہوئی، مجموعی طور پر 397 پارلیمنٹرین کی حفاظت پر مامور اہلکار ہٹائے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہائی پروفائل شخصیات کو موجودہ خطرات اور سیکیورٹی کی تعیناتی کا جائزہ لیکر مزید نفری کی واپسی پر کام جاری ہے۔

 

VIPs

Tabool ads will show in this div