علی ظفر میشا تنازع، شوبز شخصیات میں بحث چھڑ گئی

کراچی : گلوکارہ ميشا شفيع اور علی ظفر کے تنازع نے فنکار برادری کو آپس ميں تقسيم کرکے رکھ ديا، کلوئی علی ظفر تو کوئی ميشا کے حق ميں بيان دے رہا ہے، معاملہ ٹکراؤ کی صورت اختيار کررہا ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع نے ٹویٹر پیغام میں اداکار و گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تو ایک نیا طوفان کھڑا ہوگیا، معروف گلوکار نے ٹوئٹر پر ہی جواب دیتے ہوئے الزامات مسترد کرتے ہوئے معاملہ عدالت تک لے جانے کا اعلان کیا۔

میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع نے فنکار برادری کو بھی تقسیم کردیا، کوئی اداکار کی حمایت کررہا ہے تو کسی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

علی ظفر کی آنیوالی نئی فلم طیفا ان ٹربل میں کام کرنیوالی اداکارہ مایا علی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کون صحیح اور کون غلط ہے، تاہم علی ظفر کيجانب سے کبھی کوئی غلط بات محسوس نہيں کی، سيٹ پر علی کو ہمیشہ بیوی بچوں سے بات کرتے ديکھا، اپنے ساتھی اداکار کی بہت عزت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں سچ سامنے آئے۔

ماہرہ خان نے بھی میشا اور علی کے معاملے پر ٹویٹ کردیا، کہتی ہیں کہ معاملہ کمزور کریں گے تو ہراسانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

فيشن ڈيزائنر فريحہ الطاف نے سماء سے بات کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ زيادتی کیخلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ انہیں بھی ہراساں کیا گیا،

انہوں نے کہا کہ علی ظفر سميت تمام مرد حضرات نے کبھی ايسا کچھ کيا ہے تو اپنی غلطی تسليم کريں، معافی مانگيں اور بہتر انسان بنيں۔

CLASH

actors

SEXUAL

actresses

Tabool ads will show in this div