نگراں وزیراعظم کا اعلان اپوزیشن لیڈر کریں گے، شاہد خاقان عباسی

لندن : وزیراعظم کہتے نواز شریف کو استثنیٰ نہ ملنا عدالتی فيصلہ ہے، اس حوالے سے عدالتوں سے پوچھا جائے، نگراں وزیراعظم کا اعلان اپوزیشن لیڈر کریں گے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

وزيراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ کے دورے پر ہیں، جہاں لندن میں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کیلئے لندن میں موجود ہیں، این اے 120 سے کامیاب رکن قومی اسمبلی گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں، جہاں ان کی کئی بار کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی ہوچکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انتخابات کے التواء کے خدشات کو مسترد کردیا، بولے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، نگراں وزیراعظم کا اعلان اپوزیشن لیڈر کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف وطن واپس جائیں گے، استثنیٰ نہ ملنا عدالتی فیصلہ ہے، اس حوالے سے عدالتوں سے پوچھا جائے، انتخابات میں ن لیگ کا نعرہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ ہوگا، کوئی بھی شخص ووٹ کی حرمت کی مخالفت نہیں کرے گا۔

ایک سوال پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میرے مشیر برائے خزانہ،محصولات و اقتصادی امور ڈویژن مفتاح اسمائیل کی ذمہ داری ہے،جو اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

 

PM

JIT

Panama

Election2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div