امریکی صدر نے سابق وزیر دفاع کے الزامات مسترد کردیئے

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما نے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے الزامات مسترد کردیئے۔ اوباما کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ واضح رپے کہ سابق وزیردفاع اور پینٹاگون کے سابق سربراہ رابرٹ گیٹس نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب ڈیوٹی میں لکھا ہے کہ صدر اوباما افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی پرنہ بھروسہ کرتے تھے نہ ہی اس جنگ کو اپنی جنگ سمجھتے تھے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفت گو میں امریکی صدر نے ناصرف رابرٹ گیٹس کے الزامات مسترد کیے، بلکہ سابق وزیر دفاع کی تعریف بھی کی۔ باراک اوباما کا کہنا تھا افغانستان میں مزید فوج بھیجنے اورفوج کے انخلاء کے فیصلوں اور پالیسی پر ان کو پورا یقین ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کانگریس سے ایران کے جوہری تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو ایک موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی نئی پابندیاں لگانے کا وقت نہیں۔ ابھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ سماء

کے

نے

Army Public School

birthday

مسترد

وزیر

امریکی

european

Tabool ads will show in this div