مصر میں فوجی حکومت کے تحت متنازع آئین پر ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا دوسرا دن

اسٹاف رپورٹ


قاہرہ : مصر میں فوجی حکومت کے تحت متنازع ریفرنڈم پر ووٹنگ دوسرے روز بھی جاری ہے، پہلے دن ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی جان گئی۔


جھڑپیں ہوئیں، گولیاں چلیں، خون بہا لیکن مصر میں پولنگ کا سلسلہ نہیں رکا، فوجی حکومت کے متنازع آئین پر ریفرینڈم کیلئے پولنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔


معزول صدر محمد مُرسی کے حامیوں نے ریفرنڈم کو شرمناک قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔


نیا مجوزہ آئین سابقہ جمہوری حکومت کے آئین کو کالعدم کردے گا، فوجی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوگا، مصر میں جمہوریت ایک با پھر فوج کی محکوم ہوجائے گی، نئے آئین کے تحت آئندہ 8 سال کیلئے وزیر دفاع مقرر کیا جائے گا جس کے پاس فوج کیخلاف ہر احتجاج کو کچلنے کا اختیار ہوگا جبکہ فوجی سربراہ صدر کا انتخاب بھی لڑسکے گا۔


مصر کے متنازع  آئین پر ریفرینڈم کے نتائج کا اعلان 72 گھنٹوں میں کردیا جائے گا۔ سماء

میں

کے

کا

پر

Video

Shahid Afridi

crimes

taylor

steel

Tabool ads will show in this div