علی ظفر مزید مشکلات میں،دیگر خواتین بھی سامنے آگئیں

لاہور : معروف گلوکارہ علی ظفر مزید مشکلات میں گھر گئے، علی ظفر کے خلاف مزید خواتین سامنے آگئیں،لاہور کی لیکچرار، میک اپ آرٹسٹ اور خاتون بلاگر بھی علی ظفر کی نازیبا حرکات پر بول پڑیں، جب کہ حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ خواتین یہ بتائیں کہ وہ ہراساں کرنا آخر کس کو کہتی اور سمجھتی ہیں۔
میشا شفیع کے بیان کے بعد مختلف خواتین کی جانب سے بھی علی ظفر پر جنسی طور پر ہرساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، خواتین کا کہنا ہے کہ علی نے ان کے ساتھ بھی نازیبا اور غلط حرکات کیں۔
@itsmeeshashafi you’re not alone. Please read this. #metoo @merabichrayaar @HaadeaP pic.twitter.com/3KzIenHnQn
— Humna Raza (@HumnaRaza) 19 April 2018
ایک خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی علی ظفر کی ہراسائی کا نشانہ بنی۔ انہوں نے میشا شفیع کی بہادری اور جرات کی تعریف کی اور کہا میشا کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ نے انہیں بھی ایک واقعہ کی یاد دلایا جو کافی سال پہلے پیش آیا تھا اور علی ظفر کے حوالے سے ہی تھا۔
So @itsmeeshashafi's brave sharing of her experience reminded me of a story about @AliZafarsays from many many years ago, when Ali Zafar tried to kiss my cousin and pull my cousin into a restroom with him. Luckily my cousin's friends were there to push Ali Zafar off https://t.co/kBQbBiwyFP
— Maham Javaid (@JMaham) 19 April 2018
اپنے بیان میں خاتون نے کہا کہ یہ واقعہ 2004ء اور 2005ء کے درمیان کا ہے جب وہ لوگ ایک کشتی میں پارٹی کر رہے تھے، مجھے تاریخ کیسے یاد ہوگی؟ اس وقت ہراسگی سے متعلق بات کرنا انتہائی مشکل تھا۔

انہوں نے ٹویٹ میں الزام عائد کیا کہ علی ظفر نے ان کی کزن کا بوسہ لینے کی کوشش کی اور اسے ریسٹ روم میں دھکا دیا لیکن خوش قسمتی سے میری کزن کی دوست وہاں آگئی اور اس نے علی ظفر کو وہاں سے دھکا دے کر ہٹایا۔
Thank you @itsmeeshashafi for your courage and your bravery. It’s never easy. But that should never silence us. I am in total solidarity with you. You are not alone in this because #Metoo #TimesUp #WeBelieveYou pic.twitter.com/hkQ61bqnFH
— Leena (@Leena_Ghani) 19 April 2018
خاتون میک اپ آرٹسٹ نے بھی ایک ٹویٹ میں علی ظفر پر کئی بار بدتمیزی کرنے اور دوستی جیسے مقدس رشتے کو گندہ کرنے کا الزام عائد کیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز معروف شوبز شخصیت علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے تھا کہ وہ یہ معاملہ عدالت لے کر جائیں گے اور پیشہ ورانہ طریقے سے الزامات کا سامنا کرتے ہوئے جواب دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سچ سامنے لائیں گے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پاکستان کی نامور گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں علی ظفر نے ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا۔
Sharing this because I believe that by speaking out about my own experience of sexual harassment, I will break the culture of silence that permeates through our society. It is not easy to speak out.. but it is harder to stay silent. My conscience will not allow it anymore #MeToo pic.twitter.com/iwex7e1NLZ
— Meesha Shafi (@itsmeeshashafi) 19 April 2018
میشا شفیع کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل کا طوفان کھڑا ہوگیا، اور دونوں جانب سے مداحوں نے اپنے اپنے پسندیدہ گلوکار کو سپورٹ کیا، ریحام، عروا حسین سمیت کئی افراد نے میشا شفیع کا ساتھ دیا۔ صرف چند گھنٹوں کے قلیل وقت میں ہی میشا شفیع کے نام سے ہیش ٹیگ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ تاہم کچھ لوگوں کی جانب سے واقعہ کو طنز کے طور پر لیا گیا اور میشا کا مذاق اڑایا گیا۔