وزیر اعظم کا کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نوٹس
کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس 23 اپریل کو کراچی میں طلب کر لیا۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے مسائل کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی اور پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں طویل بجلی کی بندش کے دوران کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ سماء
PM
NOTICE
load shedding
power crisis
Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi
تبولا
Tabool ads will show in this div