تازہ ترین

کے الیکٹرک کیخلاف پی ایس پی اور جماعت اسلامی کا احتجاج

رپورٹ : محمد اشہد

کراچی : شہر قائد کی روشنی بحال کرانے کیلئے عوام کے بعد سياسی قيادت بھی میدان میں آگئی، پی ایس پی اور جماعت اسلامی نے دھرنا دے ديا۔

شہر قائد میں لوڈشیڈنگ کیخلاف سیاسی قیادت بھی میدان میں آگئی، پی ایس پی نے کے اليکٹرک ہيڈ آفس کے سامنے دھرنا جبکہ جماعت اسلامی نے پریس کلب پر پڑاؤ ڈال دیا، کے الیکٹر کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال خود بھی کے اليکٹرک ہيڈ آفس کے باہر دھرنے میں شریک تھے، اس موقع پر تاجر رہنماء عتیق میر بھی موجود تھے، سابق ناظم کراچی نے ايس ايس جی سی ہيڈ آفس کے سامنے بھی احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا کہ اس ساری تباہی و بربادی کی وجہ یہ ہے کہ یہ ادارہ بیچ کر جانا چاہتے ہیں، اسی لئے پیسہ بھی خرچ نہیں کیا جارہا، ادارہ چینی کمپنی کو مہنگے داموں بیچ دیا اور اس کے پیسے عوام کی جیبوں سے نکال رہے ہیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جگہ پريس کلب پر دھرنا دیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ اور ظلم کا بازار گرم ہے، یہ ڈھائی کروڑ لوگوں کا معاملہ ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں۔

K ELECTRIC

MUSTAFA KAMAL

Hafiz Naeem ur Rehman

PSP

Tabool ads will show in this div