یوکرین،مظاہروں پرپابندی کاقانون پرتشدد مظاہروں کاباعث بن گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کیف : یوکرین میں مظاہروں پر پابندی کا قانون پرتشدد مظاہروں کا باعث بن گیا ہے۔ دارالحکومت کیو میں دو لاکھ مظاہرین جمع ہیں، جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
 
یوکرائن میں مظاہروں اورریلیوں پر پابندی کا قانون سکیورٹی اہلکاروں کے لئے درد سر بن گیا، حکومتی فیصلے کو نامنظور کرتے ہوئے، لاکھوں افراد  دارالحکومت کیو کی سڑکوں پر جمع ہیں۔ پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب مشتعل مظاہرین نے پولیس کی بسوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کی کوشش کی تو جواب میں  پتھراو کیا۔

پیٹرول بموں کا حملہ بھی احتجاج کی آگ  کو بھڑکاتا رہا۔ پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں میں ستر پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے، مظاہروں کی شدت دیکھتے ہوئے صدر یانوکووچ نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ سماء

Travel

detention

Tabool ads will show in this div