شوبزکے2بڑے نام آمنےسامنے،سوشل میڈیاپرنئی بحث چھڑگئی

لاہور : پاکستانی شوبز کے دو بڑے ناموں کے آمنے سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد اپنی اپنی پسندیدہ شخصت کی حمایت میں سامنے آئی ہیں، وہیں شوبز شخصیت نے بھی حقیقت سامنے لانے پر زور دیا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں کچھ اداکارؤں نے اس موقع پر میشا شفیع کا، تو کچھ نے علی ظفر کا ساتھ دیا۔

اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات نے شوبز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا، وہیں علی ظفر نے ان الزامات پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کردیا۔

 

اداکارہ عروا حسین اور ریحام خان میشا شفیع کی حمایت میں آگئیں، جب کہ ہدایت کار جامی کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹی بات نہیں بڑی بات ہے ،معاملہ عدالت میں حل ہوگا۔

 

دوسری جانب اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کو ایک اچھا انسان قرار دیتے ہوئے لمبی چوڑی پوسٹ سوشل میڈیا کی نظر کردی۔

ریحام خان نے میشا کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میشا ان کی طرح راک اسٹار ہے جو شکاریوں کے خلاف کھڑی ہوتی ہے۔

جب کہ اداکارہ عثمان خالد بٹ نے کچھ ایسے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ علی ظفر کو برسوں سے جانتی تھیں لیکن انہیں دھوکا دیا گیا، وہ خاموشی کا کلچر ختم کررہی ہیں اور توقع ہے کہ پاکستان کی دیگر خواتین بھی ایسا ہی کریں گی۔

 

دوسری جانب علی ظفر نے میشا کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک بچی اور بچے کے باپ ہیں، بیوی کے شوہر اور ماں کے بیٹے ہیں اور وہ عدالت جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ "مجھے یقین ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آکر رہتا ہے"۔

music

انٹرٹینمنٹ

HARRASMENT

#MeToo

MeeshaShafi

Tabool ads will show in this div