جماعت اسلامی آج کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا دے گی
کراچی: وزيراعليٰ سندھ سید مراد علي شاہ نے کے اليکٹرک اور وفاقي حکومت کے خلاف مل کر احتجاج کرنے کي پيشکش کردي، جبکہ جماعت اسلامی نے دھرنے کا مقام تبدیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامي نے آج وزيراعليٰ ہاؤس کے بجائے پريس کلب پر دھرنا دينے اور ستائيس اپريل کو پرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کيا ہے۔
وزيراعليٰ سندھ مراد علي شاہ اپني ٹيم کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے مرکزی دفتر ادارہ نور حق پہنچے اور کے الیکٹرک کے معاملے پر گفتگو کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمن نے دھرنا پريس کلب پر کرنا کا اعلان کیا۔ سماء