حیدرآباد میں جرگہ، شرکت کرنیوالے سینئر سول جج سلیم قمبرانی معطل
اسٹاف رپورٹ
کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حیدرآباد میں غیرقانونی جرگے میں شرکت پرسینئرسول جج سلیم قمبرانی کو معطل کردیا ۔۔۔
پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے الزام میں سینئر سول جج سلیم قمبرانی کے بیٹے بلال قمبرانی سمیت 12 افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی کے تحت پبن شریف میں مقدمہ درج کیا گیا۔
دونوں فریقین کے درمیان تصفیے کیلئے حیدرآباد سرکٹ ہاؤس میں پولیس کی سرپرستی میں جرگہ ہوا، جس میں سینئر سول جج سلیم قمبرانی نے بھی شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان جونیجو کی سرپرستی میں ہونے والے جرگے میں لڑکے کے لواحقین پر 50 لاکھ اور لڑکی کے لواحقین پر 6 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔
جرگے میں شرکت پر چف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سینئر سول جج سلیم قمبرانی کو معطل کردیا۔ سماء
میں
rocket
port
تبولا
Tabool ads will show in this div