پہلی دفعہ کسی پارٹی نے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کی جرات کی ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہورکا فیصلہ پنجاب کا اور پنجاب کا فیصلہ پاکستان کا ہوتا ہے۔

لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف ہمارے جلسے کامیاب ہوئے، اگریہ کامیاب نہ ہوتے تو نوازشریف کیوں نکالا نہ کہتے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک کی وجہ سے سپریم کورٹ کو کیس سننا پڑا، نوازشریف خود کو طاقتور سمجھتے ہیں، وہ کہتے ہیں مجھے کیسے نکالا جاسکتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ لاہورکا فیصلہ پنجاب کا اور پنجاب کا فیصلہ پاکستان کا ہوتا ہے، 29 اپریل کو ثابت کریں گے عوام عدلیہ سے خوش ہیں،جلسے کا مقصد نئے پاکستان کا منشور بتانا ہے، قوم کو بتائيں گے نيا پاکستان کيا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پيسے کس نے ديے يہ دوسرا معاملہ ہے، پارٹی کے 20 ارکان کواپنی صفائی کا موقع دیا ہے، 30 سال سے سينيٹ ميں لوگ بک رہے ہيں، یہ افراد کمیٹی کے سامنے آکر بتائیں کہ بے قصور ہیں، اگر ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو ان لوگوں کے نام نیب کو دیں گے، مجھے سینیٹر بنانے کیلئے 45 کروڑ کی آفر دی گئی تھی، نگراں حکومت کا مقصد صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس شہریوں کی مشکلات کی نشاندہی کررہے ہیں، چیف جسٹس بتائیں صوبہ باقی صوبوں سے بہتر ہے یا نہیں؟ پہلی دفعہ کسی پارٹی نے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کی جرات کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باقی پارٹیوں میں ووٹ بیچنے والوں کی لسٹ بھی ہے، دیکھنا ہے باقی پارٹیاں ووٹ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرتی ہیں؟ اگر پارٹیوں نے کارروائی نہیں کی تو ان لوگوں کے نام سامنے لائیں گے۔

PTI

IMRAN KHAN

Senator

senate election

Tabool ads will show in this div