شام میں خانہ جنگی،مذاکرات کیساتھ باغیوں اور فوج میں لڑائی بھی جاری
اسٹاف رپورٹ
دمشق : شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے ساتھ باغیوں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے۔ حلب میں فضائیہ کی بمباری سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
مذاکرات، جنیوا کانفرنس اور عالمی برداری کے دباؤ کے باوجود شام سے خانہ جنگی کے بادل چھٹنے کا نام نہیں لے رہے۔ باغیوں کے زیر قبضہ شہر حلب میں فوج کی بمباری سے فضا دھویں سے اٹ گئی، سوشل میڈیا پر نشر ویڈیو میں حلب کے مرکز میں متعدد عمارتوں کو تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے
مسجد کے قریب واقع عمارتیں دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
شام میں ڈھائی سال سے جاری خانہ جنگی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ لاکھوں بے گھر ہیں۔ سماء
اور
میں
registered
جاری
mistake
تبولا
Tabool ads will show in this div