علی ظفرنے ایک سے زائد بارجنسی طور پرہراساں کیا؛میشا شفیع
گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل میشا شفیع کا کہنا ہے کہ گلوکارعلی ظفر کی جانب سے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔
پاکستان فیشن انڈسٹری میں نمایاں پہچان رکھنے والی میشا شفیع نے پاپ گلوکار اور اداکار علی ظفر کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کیلئے ایک پیغام میں اس حوالے سے بتایا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میشا نے لکھا کہ علی ظفر نے ایک سے زیادہ مواقع پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا، ایسے واقعات کا سامنا انہوں نے اپنی نوجوانی کے دور کے علاوہ تب بھی کیا جب وہ دو بچوں کی ماں تھیں۔
Sharing this because I believe that by speaking out about my own experience of sexual harassment, I will break the culture of silence that permeates through our society. It is not easy to speak out.. but it is harder to stay silent. My conscience will not allow it anymore #MeToo pic.twitter.com/iwex7e1NLZ
— Meesha Shafi (@itsmeeshashafi) April 19, 2018
میشا کے مطابق یہ شیئرکر کے انہوں نے مثال قائم کی ہے کیونکہ وقت آگیا ہے کہ خواتین کو اس حوالے سے بات کرنی چاہیئے۔
سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کےحوالے سے جاری می ٹو مہم کی حمایت کرتے ہوئے یہ انکشاف کرنے والی میشا کو اقوام متحدہ کی پاکستانی خواتین سے متعلق مہم میں بھی شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کیخلاف تشدد سے متعلق انہیں آگاہی دینا ہے۔
علی ظفر موسیقی کی دنیا کے علاوہ فلم انڈسٹری میں بھی نمایاں پہچان رکھتے ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس سے قبل بھی می ٹو مہم کے حوالے سے بچپن میں ہراساں کیے جانے سے متعلق کئی لوگ بات کر چکے ہیں مگر یہ پہلی بار ہے کہ اس حوالے سے کسی معروف سیلیبرٹی کا نام لیا گیا ہے۔