افغان طالبان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ،امریکا ناراض ہوگیا
اسٹاف رپورٹ
کابل : امریکا اور افغانستان کے تعلقات میں نیا تنازع سامنے آ گیا۔ افغان حکومت کے طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکا نے ناراضگی ظاہر کر دی۔
امریکا نے افغان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے۔ پینٹاگون کے ترجمان اسٹیو واررن کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کے ساتھ خطرناک دہشت گردوں جیسا سلوک کرنا چاہیئے۔ کابل حکومت نے افغان نظرثانی بورڈ کو سینتیس قیدیوں کی رہائی کی ہدایت کی تھی۔
امریکی ترجمان کے مطابق یہ قیدی بم دھماکوں، افغان اور اتحادی فوجیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔ سماء