ن لیگ کے 40 اراکین جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کیلئے تیار ہیں، طاہر بشیر چیمہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/MI-Tahir-Cheema-Interview-Sot-18-04.mp4"][/video]

لاہور : جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے جنرل سیکریٹری طاہر بشیر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 40 اراکین آئندہ چند روز میں تحریک کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل جے پی ایس ایم کے طاہر بشیر چیمہ بولے کہ ہم 35 سے 40 افراد سے رابطے میں ہیں، جن میں 20 اراکین قومی اسمبلی اور باقی صوبائی اسمبلی کے ارکان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اپنے حقوق کی جدوجہد ہے، اس کا مطلب کوئی سیاست جماعت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں طاہر چیمہ نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تردید کردی، کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں اور ہمارا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ بھی نہیں۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد کی بنیاد سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے اور ہم کوئی لالی پاپ قبول نہیں کریں گے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم اتحاد ختم کردیں گے۔

طاہر بشیر چیمہ نے بتایا کہ انہوں نے میاں نواز شریف سے گزشتہ 5 سال کے دوران صرف ایک بار ملاقات کی، ان کے پاس ہمارے لئے وقت ہی نہیں تھا، آپ اسے تکبر کہہ سکتے ہیں۔

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا قیام مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے والے 8 پارلیمنٹیرینز عمل میں لائے اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی تحریک کا اعلان کیا تھا۔

general secretary

Janoobi Punjab Sooba Mahaz

Tahir bashir Cheema

Tabool ads will show in this div