پوسٹ مارٹم، عمران خان 5 سال میں ایک مرتبہ بھی حلقے میں نہ گئے
جلسے جلوسوں کیلئے بہت وقت لیکن اپنے ووٹرز کو نو لفٹ، سیاست کے اہم کھلاڑی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پانچ سال اپنے حلقے این اے چھپن میں آنے کی زحمت نہ کی ، ووٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پانچ سال تو اپنے حلقے کے ووٹرز کو منہ تک نہ دکھایا، الیکشن قریب آیا تو انتخابی مہم کے لیے آنے میں دیر نہ لگائی ۔ راولپنڈی سے صداقت علی کی رپورٹ