امریکی صدر براک اوباما کے اہم خطاب میں افغانستان سے فوجی انخلاء کا اعلان متوقع

اسٹاف رپورٹ


واشگنٹن : امریکی صدر براک اوباما کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے اہم نکات سامنے آگئے ہيں، محکمہ خارجہ نے اشارے دیئے ہيں کہ تقرير ميں افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکی فوج کے مستقبل پر بات ہوگی۔


امریکا کے صدر براک اوباما اسٹیٹ آف یونین کا اہم خطاب کرنے کو ہیں، جو کچھ وہ کہیں گے یا کہہ سکتے ہیں، دفترخارجہ نے اشارے دیدئیے، ترجمان جے کارنے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس اہم تقریر میں عراق اور افغانستان میں موجود فوج کے مستقبل کا تعین کیا جاسکتا ہے۔


اس بات کا قوی امکان ہے کہ صدر اوباما عراق میں جنگ کے اختتام اور افغانستان میں اختتام پذیر آپریشنز کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی فوج کے مستقبل کا تعین کریں۔


جے کارنے نے بتایا کہ صدر اوباما مشرق وسطٰی میں ایران کے ایٹمی منصوبے اور اس سے جنم لینے والے ممکنہ علاقائی تنازع کا جائزہ بھی پیش کریں گے، یہ خطاب 2014ء میں امریکی اہداف کے خدوخال واضح کردے گا۔  سماء

میں

کے

کا

سے

dharna

birthday

tragic

امریکی

missing

crimes

female

quakes

dacoit

Tabool ads will show in this div