شام میں موجود القاعدہ جنگجو امریکا پر حملے کرنا چاہتے ہیں، خفیہ اداروں کی رپورٹ

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن : امریکی خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ شام میں القاعدہ پنجے جمارہی ہے اور مستقبل میں امریکا پر حملے کرنا چاہتی ہے۔


امریکی خفیہ اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجادی، القاعدہ کمزور ہوگئی پر ختم نہیں، سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو آگاہ کردیا۔


خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کا گڑھ اب بھی پاکستان کے قبائلی علاقے ہیں لیکن اس کیلئے عملی کارروائیاں 5 مختلف تنظیمیں کررہی ہیں جو 12 ممالک تک پھیلی ہیں، یمن میں القاعدہ امریکی تنصیبات پر حملوں کی طاقت رکھتی ہے جبکہ شام میں موجود اس کا نصرا فرنٹ امریکا پر براہ راست حملے کرنا چاہتا ہے۔


رپورٹ کے مطابق شام میں لڑنے والے 26 ہزار شدت پسندوں میں سے 7 ہزار غیر ملكی ہیں، جو 50 مختلف ممالک سے آئے ہیں، ان جنگجوؤں میں یورپی بھی شامل ہے۔


خفیہ ادارے کے مطابق پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش رکھتا ہے لیکن خودمختاری کے معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔ سماء

میں

کی

پر

PAT

KESC

decision

رپورٹ

woes

mistake

kabaddi

Tabool ads will show in this div