ایران پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی، امریکی وزیر خارجہ جان کیری
اسٹاف رپورٹ
برلن : جرمنی میں جاری سیکیورٹی کانفرنس امریکی وزیر خارجہ اور ایرانی ہم منصب کو روبرو لے آئی، امریکا نے واضح کردیا کہ ایران پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔
میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری معاہدے اور اس سلسلے میں ہونے والے آئندہ مذاکرات پر گفتگو کی۔
ملاقات میں جان کیری نے واضح کیا کہ ایران پر عائد امریکی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی، ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین مذاکرات کا آئندہ دور 18 فروری کو ہوگا۔ سماء