نیپرا کا کے الیکٹرک کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

رپورٹ وہاب کامران

کراچی: نیپرا نے بجلی بحران کیلئے کے الیکٹرک کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔

نیپرا نے کےالیکٹرک کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا اور وفاقی حکومت سے دونوں فریقین کے درمیان گیس بحالی کے تنازعے کے حل کی درخواست کردی۔

بجلی بحران کی تحقیقات کیلئے قائم پانچ رکنی کمیٹی کی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کےالیکٹرک نے جان بوجھ کر بن قاسم اور کورنگی پاور پلانٹ کو بند رکھا۔ گیس نہ ہو تب بھی ان پلانٹس کو فرنس آئل پر چلایا جا سکتا ہے لیکن پاور پلانٹس کو متبادل ایندھن پر نہیں چلایا گیا۔ سماء

gas supply

Tabool ads will show in this div