سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو گیس فراہم کرنے کا حکم دیدیا
کراچی : کے الیکٹرک اور ايس ايس جي سي کے درميان تنازع پر سندھ ہائيکورٹ نے کے الیکٹرک کو276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کا حکم ديديا، خرم شير زمان نے سندھ اسمبلي ميں قرارداد جمع کرادي، بلدياتي نمائندے بھي بجلي مانگنے کے اليکٹرک کے ہيڈآفس پہنچ گئے۔
کراچي ميں بجلي کي آنکھ مچولي مسئلہ حل ہونے کي اميد، کے الیکٹرک اور ايس ايس جي سي کے درميان تنازع سندھ ہائیکورٹ کا اہم فيصلہ آگيا، کے الیکٹرک کو276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کا حکم ديديا۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی اجلاس میں بھي لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اپوزیشن نے شور شرابہ کيا، خرم شیرزمان نے کے الیکٹرک کے منفی رویے پر قرار داد جمع کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے اليکٹرک کے ساتھ ملي ہوئي ہے۔
کراچي کے منتخب بلدیاتی نمائندے بھی بجلي مانگنے کے اليکٹرک کے دفتر پہنچ گئے، میئر کراچی وسيم اختر بولے کہ ، صدر صاحب کراچی کیلئے کچھ تو کریں۔
کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین میں پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی گئیں۔