افغانستان : کابل میں غیر ملکی فوجیوں پر خود کش حملے، 13 افراد ہلاک
اسٹاف رپورٹ
کابل : افغان دارالحکومت کابل ميں غير ملکی فوجيوں پر خود کش حملے ميں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
غير ملکی خبر ايجنسی کے مطابق حملے کابل میں پل چرخی کے علاقے میں کئے گئے، جس میں 13 افراد کی جان گئی جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے بعد سکيورٹی فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا، تاحال کسی گروہ نے حملوں کی ذمے داری قبول نہيں کی۔ سماء