کراچی،7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل،لواحقین کا احتجاج، فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق
رپورٹر شاہنواز قادری، محمد اشہد
کراچی : منگھوپیر سے ملنے والی بچی کی لاش کو شناخت کرلیا گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں،بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ مظاہرین سے پولیس کی جھڑپوں کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ جاں بحق شخص ان کا کارکن تھا۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر سے گزشتہ روز جھاڑیوں سے ملنے والی بچی کی لاش کو شناخت کرلیا گیا ہے، بچی اورنگی ٹاؤن بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی۔ اطلاع ملنے پر بچی کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گلا دبانے سے ہوئی، جب کہ لاش پر تشدد کے بھی نشانات ہیں۔ واقعہ کے بعد لواحقین بچی کی لاش کے ہمراہ کٹی پہاڑی کے قریب پہنچ گئے۔
مظاہرین کا احتجاج
مظاہرین کی جانب سے لاش کے ہمراہ پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس اہل کاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس موقع پر کٹی پہاڑی اور نارتھ ناظم آباد کے سنگم پر واقع سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔مشتعل مظاہرين کو روکنے کيلئے پوليس نے فائرنگ اور شيلنگ کي۔جھڑپ ميں ايک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمي ہوگئے۔ مظاہرین نے جوابی پتھراؤ کیا۔
پی ٹی آئی کا دعویٰ
رہنما پاکستان تحریک انصاف عمران اسماعيل نے دعويٰ کيا کہ پوليس فائرنگ سے پي ٹي آئي کا ايک کارکن جاں بحق ہوا ہے۔
ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن:
ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن شاہد کا کہنا ہے کہ اب تک بچي کي پوسٹ مارٹم رپورٹ نہيں آيف آئي آر ميں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرليا گيا، جب کہ ایک ملزم مفرور ہے۔ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ بچی کی گمشدگی کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کی جانب سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 7سالہ مقتولہ بچی کی لاش گزشتہ روز شام کو منگھوپیر کے علاقے میں جھاڑیوں سے ملی تھی، مقتولہ کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے۔ بچی کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، جبکہ پوسٹم مارٹم رپورٹ ابھی تک اہل خانہ کے حوالے نہیں کی گئی ہے۔
ذاتی دشمنی
کراچي کےعلاقے اورنگي ٹاؤن ميں بچي کے قتل کو پوليس نے ذاتي دشمني قرار دے ديا۔ پولیس کے مطابق بچي کوذاتي دشمني پر قتل کيا گيا۔ کيس ميں نامزد 2ملزمان گرفتارہيں۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کي ناکامي کے بعد علاقے ميں کشيدگي مزید بڑھ گئی ہے۔
ايس ايس پي ايسٹ کے مطابق کيس ميں نامزد دو ملزمان گرفتارہيں۔ مظاہرين کے پتھراؤ سے دس سے پندرہ اہلکار زخمي ہوئے۔منگھوپير روڈ پرصبح سے جاري کشيدگي کو قابو کرنے کيلئےرينجرزکي بھاري نفري تعينات کردي گئي ہے۔۔
پس منظر :
واضح رہے کہ سات سالہ بچی پرسوں اپنے گھر کے پاس سے کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی، جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے بچی کی گمشدگی کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔