ٹارگٹ کلررئیس مما نے اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا

کراچی:ايم کيوايم سےتعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر رئيس مما نے سنسنی خیز انکشافات کردیے۔ مجسٹریٹ کے سامنے پارٹي قيادت کے حکم پر بھتہ خوري ٹارگٹ گلنک اور ديگر سنگين جرائم کا اعتراف کرليا۔

سٹي کورٹ ميں پیش ہونےوالے رئیس مما نے دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا۔

مزید پڑھیے: ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلز رئیس مما ملائیشیا سے گرفتار

‎سابق سیکٹرانچارج نے اپنے بیان میں متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سیاسی شخصیات نے ٹارگٹ کلنگ میں پشت پناہی کی۔ قیادت کے کہنے پر مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو قتل کيا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔  ‎

‎ملزم نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی اعتراف کيا۔ واضح رہے کہ رئیس مما کی نشاندہی پرگذشتہ دنوں عید گاہ کے علاقے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

TARGET KILLER

Confessional statement

Raees Mamma

Tabool ads will show in this div