رپورٹر انٹرویو کے دوران کیچڑ میں لت پت ہوگئیں

وارسا : پولش رپورٹر اس وقت ایک انہونی صورت حال میں گھر گئیں جب ایک اچانک کیچڑ اچھل کر ان کے منہ اور کپڑوں پر آگئی۔، رپورٹر کے ساتھ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب وہ ایک بائیکر کا انٹرویو کر رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انیس سالہ میلیا مازور ایک موٹو بائیک رائیڈر سے بات کر رہی ہیں، جس کے بعد بائیکر اپنی موٹر سائیکل چلانا شروع کرتا ہے اور زور لگانے پر زمین پر موجود کیچڑ اچھل کر خاتون رپورٹر کے منہ اور کپڑوں کو لت پت کر دیتی ہے۔

     

ویڈیو اس وقت ایک مزاحیہ صورت حال میں تبدیل ہوتی ہے، جب خاتون بائیکر سے بات کرنے کیلئے منہ کھولتی ہیں اور کیچڑ اچانک ان کے منہ میں آجاتی ہے۔

BIKER

INTERESTING

mud

face

hilarious

Milea Mazur

Lidzbark Warminski

Tabool ads will show in this div