پاکستان اقوام متحدہ کی غیرسرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب

نیویارک : پاکستان کو اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈ کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کو 2019 سے 2022 تک مختلف کمیٹیوں اور تنظیموں کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے قیام سے اب تک پاکستان کا ادارے کی بہتری کے لیے اہم کردار ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کا 10سال سے رکن ہے۔

 

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو منتخب کرنا دراصل عالمی برادری کا پا کستان پر اعتماد کا ووٹ ہے، بحیثیت رکن ملک اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظمیوں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانےکے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

   

واضح رہے کہ پاکستان کو یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا بھی رکن منتخب کیا گیا ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر انسانی اور بچوں کےحقوق پر بہت کام کیا،انتخاب میں کامیابی عالمی برادری کی طرف سے پاکستانی تعاون کی تصدیق ہے۔

   

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے، پاکستان 2 سال پہلے بھی یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا صدر منتخب ہوچکا ہے، یونیسیف میں بھی پاکستان کا بہت اہم کردار رہا ہے، بحیثیت رکن پاکستان یو این او کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھے گا۔

uno

chamber

maleeha lodi

ECOSOC

Tabool ads will show in this div