بھارتی اسمبلی میں نئی ریاست کے قیام پر ہنگامہ آرائی، ارکان پارلیمنٹ نے چھریاں نکال لیں
اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : مہذب ہونے کا دعویٰ کرنیوالے بھارتی ارکان پارلیمنٹ نے جہالت کی انتہا کردی، لوک سبھا میں نئی ریاست کے قیام کے بل پر ہنگامہ آرائی ہوئی تو چھریاں نکل آئیں، گیس اور مرچوں کا چھرکاؤ بھی کیا گیا۔
پارلیمانی اجلاس میں تو تو میں میں تو عام ہے لیکن بھارتی اراکان پارلیمان نے تو آج سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
نئی دہلی کی لوک سبھا میں تیلنگانا کو نئی ریاست بنانے کا بل پیش ہوا تو مخالفین نے چھریاں نکال لیں، مار پٹائی اور توڑ پھوڑ کے ساتھ مرچوں اور گیس کا اِسپرے بھی کیا گیا، جس سے کئی اراکین اسپتال جاپہنچے۔
تیلنگانا ریاست کے قیام کے بل پر پارلیمان کے باہر بھی مخالفین اور حامیوں میں جھڑپیں ہوئیں، لوک سبھا ڈرامے کے بعد کانگریس کے 6 ارکان کو معطل کردیا گیا ہے۔ سماء