ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹر نگہت مرزا کا بیان مسترد کر دیا
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سينيٹر نگہت مرزا کے بیان کو مسترد کر ديا ہے۔
ايم کيو ايم بہادر آباد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سينيٹ کی لابی میں کیسے ممکن ہے کہ کسی کو ہراساں کیا جاسکے۔ سينيٹر نگہت مرزا نے نہ جانے کس کی ایما پر ساتھی سينيٹر پر اس نوعیت کا سنگین اور غلط الزام لگایا۔
ترجمان نے کہا کہ قابل احترام نگہت حنا مرزا کو دلائل کے ساتھ قائل کیا جس کے بعد انہوں نے میڈیا کے ذریعے عوام کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ آج ان کا انحراف ناقابل فہم ہے۔ سماء