دیر : لاپتہ 7 سالہ لڑکی قتل، لاش مل گئی
رپورٹ : زاہد جان
دیر : دیر میں 7 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اتوار کو لاپتہ ہوگئی تھی۔
نمائندہ سماء کے مطابق سینئر پولیس افسر پیر شہاب علی شاہ نے بتایا ہے کہ افغان سرحد کے قریب دیر کے علاقے سے گزشتہ روز بچی لاپتہ ہوگئی تھی جس کی اطلاع رات اتوار کی رات 10 بجے پولیس کو دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے پیر کی دوپہر ایک بجے تلاش کرلی گئی۔
شہاب علی کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جرم میں ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لے آئیں گے۔
پولیس کے مطابق مقتول بچی کی لاش ڈسٹرکٹ اسپتال دیر منتقل کردی گئی، اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔
نمائندہ سماء نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاندان کے مطابق بچی کا والد کراچی میں کام کرتا ہے۔