پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام فائنل کرلئے

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام فائنل کرلئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں کو حتمی شکل دیدی، پی ٹی آئی کی فہرست میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد شامل ہیں۔

عبدالرزاق داؤد سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں وفاقی وزیر تجارت کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر عشرت حسین 1999ء سے 2006ء تک بطور گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کا دور حکومت مئی 2018ء میں ختم ہورہا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلیت کے بعد شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں، ان کے جانے کے بعد نگراں وزیراعظم عام انتخابات کے بعد جولائی میں نئی حکومت کو کو اقتدار منتقل کریں گے۔

PTI

IMRAN KHAN

general elections

Ishrat Hussain

general elections 2018

Caretaker Prime MInister

Tabool ads will show in this div