اروندکیجروال کا استعفیٰ منظور،نئی دہلی میں صدارتی راج نافذ

ویب ڈیسک:
نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں صدارتی راج نافذ کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ارویند کجریوال کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے اور بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے یونین منسٹر کے مشورے پر نئی دہلی میں صدارتی راج نافذ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارویند کجریوال کے ساتھ مستعفیٰ ہونے والے وزرا کے بھی استعفے منظور کرلیے گئے ہیں۔ اڑتالیس دن کی چاندی کے بعد نئی دلی پر پھر کرپشن کی اندھیری رات کا گھنا سایا چھا گیا، جب عام آدمی کو گھر بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال اور ان کی کابینہ کے استعفےمنظور کرلئے گئے۔ بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے یونین منسٹر کے مشورے پر نئی دہلی میں صدارتی راج نافذ کردیا۔ سابق ٹیکس کلکٹر کیجریوال نے گزشتہ ہفتے لوک سبھا میں کرپشن بل کے منظور نہ ہونے پر استعفیٰ دیا تھا۔

کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نےکرپشن کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا جس پر انھیں دسمبر کے الیکشن میں بھاری کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن بھارت کے کرپٹ سیاسی اور کارپوریٹ نظام میں پذیرائی نہیں ملی۔ استعفوں کے بعد عام عوام پارٹی نے کانگریس اور بی جے پی کی کرپشن کے خلاف دومارچ سے نئی مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ سماء

میں

کا

christians

photos

Tabool ads will show in this div