نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رہنماء کو ٹی پروگرام میں خاتون نے تھپڑ ماردیا
اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارتی سیاست میں تھپڑ کی روایت زور پکڑ گئی، لائیو پروگرام کے دوران عام آدمی پارٹی چھوڑنے والی خاتون رہنما ٹینا شرما نے عام آدمی پارٹی کے ترجمان اعجاز خان کو لائیو پروگرام کے دوران تھپڑ جڑدیا۔
بھارت کے نیوز چینل پر براہ راست سیاسی بحث کے دوران عام آدمی پارٹی کے رہنماء اعجاز خان کے نامناسب رویے پر حال ہی میں پارٹی چھوڑنے والی سیاسی رہنماء ٹینا شرما نے تھپڑ جڑدیا، کروڑوں عوام یہ منظر دیکھتے رہ گئے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق رہنماء اور عام آدمی پارٹی کو خیرباد کہنے والی خاتون ٹینا شرما کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ترجمان دوران پروگرام نامناسب زبان استعمال کررہے تھے، اس لئے تھپڑ مارا۔
ان کا کہنا تھا کہ اعجاز خان کے رویے کا اس سے بہترجواب کوئی نہیں تھا۔ سماء
میں
کے
کو
دسترخوان
نے
ٹی
migrant
remain
تبولا
Tabool ads will show in this div