کیا نواز شریف کو صدارتی عام معافی مل سکتی ہے؟

رپورٹ : فخرالرحمان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کو صدارتی عام معافی مل سکتی ہے؟، ماہر قانون اکرم شیخ نے صدر ممنون حسین کو اپنا اختیار استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا، کہتے ہیں سابق وزیراعظم کیخلاف نیب ریفرنس قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب نااہل قرار دیا گیا، آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے نااہلیت کی سزا کی میعاد تاحیات مقرر کردی ہے۔

ماہر قانون اکرم شیخ کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف نے عدالت میں زبان کھول دی تو قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

سماء سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، صدر ممنون حسین (صدارتی عام معافی سے متعلق) آرٹیکل 45 کا استعمال کریں۔

اکرم شیخ کے مطابق 1970ء کی دہائی میں امریکی صدر فورڈ نے بھی واٹر گیٹ اسکینڈل میں مستعفی صدر نکسن کو معاف کرکے قومی سلامتی بچالی تھی۔

نواز شریف کو پاناما کیس میں اثاثے چھپانے اور اقامہ کے معاملے پر سیاست کیلئے تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کیخلاف ریفرنس فائل کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

MAMNOON HUSSAIN

Panama

akram shaikh

law expert

Tabool ads will show in this div