مسلمانوں کی زندگی جہنم بنانےوالامودی مغل اعظم بننےکےخواب دیکھنےلگا

اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : نريندر مودی ہندو مسیحا بننے کے خواب دیکھنے لگے، کہتے ہیں وزیراعظم  بنے تو دنیا بھر کے ہندؤں کےلیے بھارت کے دروازے کھول دیں گے۔

گجرات میں مسلمانوں کی زندگی جہنم بنانے والے نریندرمودی ہندو مغل اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، دو قومی نظریے سے نفرت کرنے والے خود اسی راہ پر چلنے لگے۔

نریندرمودی بھارتی وزیراعظم کے امیدوار ہیں، انہیں ہندو ووٹ کی ضروت ہے جس کے لیے کسی حد تک اترنے سے نہیں چوکتے۔ تازہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کے بعد بنگلہ ديشی ہندؤں کو بھارت ميں خوش آمديد کہيں گے لیکن اس سے شاید ان کا مقصد پورا نہیں ہوتا، وہ تو ہندو مغل اعظم بننے کے چکر میں ہیں۔ اس لیے کوشش ہے کہ جیسےاسرائیل نے دنیا بھر کے یہودی جمع کرلیے وہ ہندو جمع کرلیں۔

مودی بولے دنيا ميں جہاں کہيں ہندو پريشانی کا شکار ہيں، وہ بھارت  نہيں آئيں گے تو اور کہاں جائيں گے۔ سماء

کی

Vidya Balan

judicial

Tabool ads will show in this div