روزانہ لاکھوں گیلن پانی غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور ٹینکرز کے زریعے کراچی سپلائی ہوتاہے،ایریگیشن ڈپارٹمنٹ اور پولیس پانی کی چوری روکنے میں سنجیدہ نہیں،ڈی سی لسبیلہ شبیر احمد مینگل نےچیف سیکریٹری اور کمشنر قلات کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے کے مطابق پانی کی چوری میں با اثر افراد ملوث ہیں جن کی پشت پناہی سے یہ سب ہورہا ہے۔
کراچی اور لسبیلہ کو پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم میں پانی کی سطع ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی ہے۔پانی چوری پر فوری کاروائی نہ کی گئی تو پانی کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔