کراچی، شہباز شریف آج ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

کراچی : مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی آمد پر شہباز شریف ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

شہباز شریف گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے، جب کہ بلدیاتی نمائندوں، اقلیتی پارٹی رہنماؤں، خواتین اور یوتھ ونگ کے ورکرز اور نمائندوں سے ملاقات بھی ان کے اینجنڈے کا حصہ ہے۔

کراچی میں ایک روزہ قیام کے دوران شہباز شریف بزنس کمیونٹی، وکلاء، اینکرز، کالم نگاروں اورمیڈیا نمائندوں سے بھی ملیں گے۔

BUSINESS COMMUNITY

KARACHI VISIT

Tabool ads will show in this div