پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،چینی فضائیہ کے سربراہ کی شرکت

رسالپور/نوشہرہ : پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں چینی فضائیہ کے سربراہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دو سعودی کیڈٹس سمیت ایک سو نو گریجویٹس شامل ہیں۔

مہمان خصوصی چینی فضائیہ کے سربراہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب سے خطاب میں چینی فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈنگ لے ہینگ کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت ان کے لیے اعزاز ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دو سعودی کیڈٹس سمیت ایک سو نو گریجویٹس شامل ہیں۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے جوانوں نے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ بھی کیا۔ شاہینوں نے پیراجمپنگ کی ایسی مہارت دکھائی کہ حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

PAKISTAN AIR FORCE

saudia

SHERDIL

passing out parade

CADETS

Risalpur

Tabool ads will show in this div