وائٹ ہاؤس نے انسداد دہشت گردی کا نیا منصوبہ جاری کردیا
اسٹاف رپورٹر
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے انسداد دہشت گردی کا نیا منصوبہ جاری کردیا ہے۔ نئے منصوبے میں صدر اوباما نے امریکی عوام سے دہشت گردی کو روکنے میں کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کا جاری کردہ منصوبہ 8 صفحات پرمشتمل ہے،جس کے مطابق دہشت گرد امریکی بچوں اور خاندانوں پر حملہ کرناچاہتے ہیں۔ صدر اوباما نے ملک میں القاعدہ سمیت ہرقسم کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ ناروے کے واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ دہشتگردی کی اوربھی اقسام موجودہ ہیں۔
صدر اوباما نے خاص طبقے پر الزام لگانے کی بجائے شہری حفاظت کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے اور دہشت گردی روکنے کیلئےتعلیم، محنت اور توانائی کے اداروں کوبھی مثبت کردارادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ منصوبے کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کےباعث امریکی مسلمانوں کومشکلات کی شکایت ہے اور حجاب کے باعث لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات بھی ہو رہے ہیں جس کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ سماء / ایجنسیز