پرامن یوم سوگ پرمتحدہ کااظہارتشکر،دن دوبجےکاروباربحال کرنیکااعلان

ویب ڈیسک:
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے عوام کی جانب سے پر امن یوم سوگ پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے دو بجے کے بعد معمولات زندگی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے عوام کی جانب سے یوم سوگ پر پر امن رہنے اور متحدہ کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اعلامیہ میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ عوام کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کاروباری شخصیات اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کرتے ہوئے دو بجے کے بعد معمولات بحال کرنے کی اپیل کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام 2 بجے کے بعد یوم سوگ کا دائرہ قرآن خوانی تک محدود رکھیں، جب کہ ٹرانسپورٹ اور کاروبار دو بجے تک بحال کردیا جائے۔ سماء

یوم

curfew

nca

Tabool ads will show in this div