افغانستان میں نیٹوکاہیلی کاپٹر گرکرتباہ،31امریکی،7افغان فوجی ہلاک

اسٹاف رپورٹر

کابل: افغانستان کے مشرقی  صوبے وردک میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 31 آپریشنل کمانڈ کے امریکی اور 7 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
ہلاکتوں پر افغان صدر حامد کرزئی نے  امریکی صدربراک اوباما سے تعزیت کی۔
اس سے پہلے کسی حادثے میں اتنی بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوئے ہیں۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرایا جانے والا ہیلی کاپٹر امریکی فوج کے استعمال میں تھا اور طالبان نے اسے راکٹ مار کر گرایا ہے۔ مذکورہ علاقہ کابل کی سرحد کے پاس ہے اور طالبا کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

صوبائی ترجمان شاہد اللہ شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو راکٹ لگنے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جہاں طالبان کے خلاف آپریشن جاری تھا اور کئی طالبان کو ہلاک کیا گیا تھا۔ سماء / ایجنسیز

میں

crimes

female

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div