اٹلی کی ٹیم میچ جیت کر بھی سیمی فائنل سے باہر

کیف : یورپین چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کا دوسرے راؤنڈ میں اطالوي کلب ٹیم میچ جیت کر بھی سیمی فائنل سے باہر ہوگئی۔

یوکرائن میں یورپین چیمپينز لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جہاں یوونٹس کے تین گول پر رونالڈو کا ایک گول بھاری پڑ گیا، جس سے ریال میڈرڈ بچ گئی۔ اٹلی کا کلب میچ جیت کر بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ جب کہ دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ فائنل فور میں پہنچ گئي۔

پہلے لیگ میں ریال میڈرڈ تین صفر سے جیتی، دوسرے لیگ میں یوونٹس نے پہلے ہاف میں دو، دوسرے ہاف میں ایک گول کرکے حساب برابر کردیا۔ آخری لمحات میں دفاعی کھلاڑی کی غلطی مہنگی پڑگئی اور ریفری نے پنالٹی دے دی۔ دنیا کے بہترین گول کیپر کو احتجاج کی سزا ملی اور بوفون کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔ رونالڈو نے گول کرکے ریال کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

لیگ میچز میں جرمنی کی بائرن اور اسپین کی سویلیا کا مقابلہ برابر رہا۔ پہلے راؤنڈ میں کامیابی نے جرمن ٹیم کوسیمی فائنل میں پہنچادیا۔

دوسرے میچ میں بائرن اورسویلیا کا میچ بغیر گول کے برابر رہا۔ پہلے لیگ میں دو ایک کی برتری نے جرمن چیمپئن بائرن میونخ کو سیمی فائنل میں جگہ دلا دی۔

red card

ramos

Tabool ads will show in this div