القاعدہ نمبر ٹو ایمن الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام جاری

اسٹاف رپورٹر
دبئی: القاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الظواہری نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کیلئے امریکا کو نشانہ بنائیں۔

القاعدہ سے منسلک ویب سائٹ پر جاری الظواہری کے ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلمان اسامہ کی موت کا بدلہ لیں اور امریکا کو نشانہ بنائیں۔ 12 منٹ کے ویڈیو پیغام میں الظواہری نے مزید کہا کہ اس وقت امریکا شدید بحرانوں میں گھیرا ہوا ہے، وقت آگیا ہے دنیا میں کرپشن پھیلانے والے امریکا کو اسی کے پیدا کردہ مسائل میں غرق کردیا جائے۔

ایمن الظواہری نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ امریکا کا پیچھا کیا جائے  جس نے امام مجاہدین کو قتل کیا اور لاش کو سمندر برد کی۔ سماء / ایجنسیز

کا

PAT

جاری

Police

Tabool ads will show in this div