مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی

رپورٹ : شکیل احمد

اسلام آباد: پاکستان میں ترقی کا پہیہ رُکے گا، مہنگائی مزید بڑھے گی، ملک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دباؤ کا شکار ہے ، بیرونی قرقے بھی اُونچی چھلانگ لگانے کو تیار ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

عوام مہنگائی کے مزید جھٹکوں کیلئے ہو جائیں تیار ہوجائیں ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملک کی ترقی کو بھی ریورس گیر لگنے والا ہے ۔

آے ڈی بی رپورٹ کے مطابق آنے والے مہینوں میں ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید رفتار پکڑے گی، غیرملکی قرضوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ، بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو ملکی معیشت کیلئے بڑا چیلنج قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتا ہوا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آئندہ مالی سال اقتصادی ترقی کی رفتار کو متاثر کرے گا، رواں سال معاشی ترقی 5.6 اور اگلے سال 5.1 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ریگولیٹری ڈیوٹی کا فیصلہ پاکستان پر درآمدی دباؤ کم کرنے میں ناکام رہا، گاڑیوں اور الیکٹرانکس اور مشینری کی درآمدات میں زبردست اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مستقبل میں غیر ملکی ادائیگیوں کا بوجھ روپے کی قدر کا تعین کرے گا۔

ADB

GDP

ADP report

Asian Development Bank report

Pakistan GDP

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div