ڈیرہ مراد جمالی، سب انسپکٹر 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں معطل

ڈیرہ مراد جمالی : تحفظ کے لیے پولیس چوکی پہنچنے والی لڑکی کو سب انسپکٹر نے اپنی زیادتی کا نشانہ بنایا،رپورٹ میں نشاندہی ہوگئی،ملزم معطل،مجھ پر الزام ہے ملزم کا موقف

ڈیرہ مراد جمالی میں  17 سالہ لڑکی سے زیادتی کا کیس سامنےآ گیا۔ 17 سالہ لڑکی کو سب انسپکٹر غلام سرور گولہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی تحفظ کے لیے پولیس چوکی پہنچی تھی۔

ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی نشاندہی ہوگئی ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی حسین لہڑی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چوکی انچارج غلام سرور گولہ کو معطل کر دیا۔

ملزم نے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کرتے ہوئے موقف دیا کہ مجھ پرغلط الزمات لگائے جا رہے ہیں۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

dera murad jamali

Tabool ads will show in this div